ابنا: جبکہ پیپکو نے اعلان کیا تھا کہ بجلی کی کمی کے باوجود سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ،پنڈدادن خان ،قصور، منڈی بہاء الدین، ملک وال اور نواحی علاقوں میں بھی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے معطل رہی۔ کراچی اور سکھر کے کئی علاقوں میں سحری کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہی جس سے لوگوں کو اندھیرے میں سحری کرنا پڑی۔ سوات کے علاقوں ، کبل اور مٹہ میں بجلی کی فراہمی گزشتہ 2گھنٹوں سے معطل ہے۔ مظفرآباد، ہٹیاں ،نیلم اور مظفرآباد اضلاع کو بجلی کی فراہمی کی معطلی سے شہریوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ .............
/169